10 جولائی، 2018، 2:25 PM

ہندوستان میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

ہندوستان  میں ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک

ہندوستان میں جیپ اور لاری کی ٹکرکے نتیجے میں5 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان  میں جیپ اور لاری کی ٹکرکے نتیجے میں5 افراد ہلاک جبکہ13 زخمی ہو گئے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ریاست کیرالہ کے علاقے اوپالہ میں اس وقت پیش آیا جب18 افراد پر مشتمل ایک جیپ سامنے سے آنے والی تیز رفتار لاری سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں 5 افرادمو قع پر ہلاک جبکہ 13 زخمی ہو گئے ۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں جنہوں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

News ID 1882102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha